بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ جیسا کہ اس سے قبل اس ملک کی خارجہ پالیسی کے ترجمان ماریا زاخارووا کے اعلان کے مطابق، روسی وفاق کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، آج (پیر) کو تہران کے دورے میں ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
یہ پزشکیان حکومت میں لاوروف کا تہران کا دوسرا دورہ ہے۔ وہ اس سے پہلے 25 فروری 2025 کو بھی تہران کے دورے پر آئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی گذشتہ رات اس دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روسی وزیر خارجہ ـ ایران اور روس کے مسلسل مشوروں کے فریم ورک میں اور دو طرفہ معاہدوں کے نفاذ کی پیروی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر مشاورتوں کے لئے ـ تہران کے دورے پر آرہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے بھی اس دورے سے قبل ایک بیان میں اس دورے کے اہداف اور ایجنڈے کی وضاحت کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، لاوروف اس دورے میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ