اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو پریس کانفرنس میں یمن کی حالیہ صورتحال اور انصاراللہ کی پیش قدمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ ایک مکمل آزاد یمنی تحریک ہے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے کی ہدایت پر نہیں بلکہ اپنے مفادات کی بنیاد پر خود کرتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران یمن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور انصاراللہ اپنے مفادات اور مصلحتوں کے مطابق فیصلے کرتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں یمن میں زمینی صورتحال میں تیزی آئی ہے اور انصاراللہ نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی ہے۔
رائٹرز نے بھی اپنی حالیہ رپورٹس میں یمن کے اہم تزویراتی علاقوں میں انصاراللہ کی پیش قدمی اور باب المندب کی بڑھتی ہوئی علاقائی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ