12 ستمبر 2026 - 15:03
ایرانی صدر پزشکیان کی بھارتی صدر سے ملاقات

برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی صدر دروپدی مرمو سے اہم ملاقات کی

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی صدر دروپدی مرمو سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر ان دنوں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران پزشکیان نے بھارت، ملائیشیا اور ایتھوپیا کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ایرانی صدر نے نئی دہلی میں برکس رکن ممالک کے اقتصادی فورم میں بھی شرکت کی، جہاں عالمی معیشت اور رکن ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha