اہل بیت نیواز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آبنائے ہرمز میں امریکی جدید بغیر پائلٹ زیرِ آب نظام کو پکڑے جانے کے ایرانی دعوے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
قالیباف نے اپنی ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے امریکا کی جدید ترین ’’ذہین آبدوز‘‘ کو ابھی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے ایسا جھٹکا لگا ہے جسے وہ آسانی سے نہیں بھولے گا۔
انہوں نے امریکی جدید بغیر پائلٹ زیرِ آب نظام (UUV) کو ایرانی بحریہ کی جانب سے اچانک پکڑے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے پاسداران انقلاب کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا۔
قالیباف کی پوسٹ کے ساتھ جاری تصویر میں بھی طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں امریکی زیرِ آب آلات کے مقابل پاسداران انقلاب کی موجودگی اور خلیج فارس و آبنائے ہرمز پر ایرانی نگرانی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
تصویر میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوزوں کے وسیع منصوبے کو ’’ناک آؤٹ‘‘ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ ردعمل اس ایرانی دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید ترین بغیر پائلٹ زیرِ آب ڈرون کو ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ