1 ستمبر 2026 - 22:48
دہشت گرد تنظیم سینٹ کام نے ایران پر حملوں کی تصدیق کی

امریکی فوج کی دہشت گرد تنظیم سینٹ کام نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے ایران کے خلاف نئے حملوں کی اطلاع دی / طفل کُش امریکی فوج نے جزیرہ سیریک میں شادی کی تقریب پر حملہ کرکے ایک بچے سمیت 4 نہتے شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دہشت گرد امریکی فوجی دہشت گرد تنظیم سینٹ کام نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرکے ایران کے خلاف نئے حملوں کی اطلاع دی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: "آج مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے (ایران کے وقت 19:30 بجے)، امریکی افواج نے ایران میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے اہداف کے خلاف اپنے حملے شروع کر دیے۔"

امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے ایران کی حالیہ کارروائیوں اور آبنائے ہرمز اور اس خطے میں تعینات امریکی فوجیوں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

چند منٹ قبل مقامی ذرائع نے بندرعباس، قشم اور سیریک میں دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی تھی۔

امریکہ نے ہفتے کے آغاز میں بھی ایران کے جزیرہ لارک پر حملے کئے تھے، جن کا ایران کی مسلح افواج نے تباہ کن جواب دے کر امارات اور اردن میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ایک ایرانی اہلکار نے پیر کے روز روئٹرز نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ ہر امریکی حملے کا جواب "دسوں گنا شدید" طاقت سے دیا جائے گا۔

طفل کُش امریکی فوج نے جزیرہ سیریک میں شادی کی تقریب پر حملہ کرکے ایک بچے سمیت 4 نہتے شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha