28 اگست 2026 - 15:49
غریب‌آبادی: ٹرمپ حقیقت کا ادراک کھو بیٹھے ہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے آبنائے ہرمز کی ملکیت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خیالات وہم اور فریبِ نظر کی علامت ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب‌آبادی نے آبنائے ہرمز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت کے دعوے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

غریب‌آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ شیزوفرینیا ایک پیچیدہ اور شدید ذہنی عارضہ ہے جس میں سوچنے اور حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے، جبکہ اس کی نمایاں علامات میں وہم اور فریب شامل ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ماہرینِ نفسیات کے مطابق ایسے مریضوں کو چوبیس گھنٹے نگرانی میں رکھ کر علاج کیا جانا چاہیے۔

غریب‌آبادی کا یہ بیان ٹرمپ کے اس دعوے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے آبنائے ہرمز پر ملکیت سے متعلق متنازع مؤقف اختیار کیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha