اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کےمطابق،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مقصد آج بھی زندہ ہے اور پہلے سے زیادہ قابلِ حصول ہے۔
قاآنی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فلسطین کا آرمان بحر سے نہر تک اپنی جگہ قائم ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔
انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو اسرائیل کے اندر موجود گہرے فوجی، سکیورٹی، سیاسی اور سماجی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔
قدس فورس کے کمانڈرنے کہا کہ، اسرائیلی اقدامات 7 اکتوبر کے بعد سامنے آنے والی اس کی اسٹریٹجک ناکامیوں کو چھپا نہیں سکتے۔
قاآنی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ فلسطین کا مقصد ایک زندہ اور ناقابلِ تغیر آرمان ہے اور ان کے بقول حق کی فتح تک یہ مقصد برقرار رہے گا۔
آپ کا تبصرہ