اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی عدالتی اتھارٹی نے ایک فیصلے کے ذریعے حشد الشعبی کی ’’حزام بغداد‘‘ آپریشن کمانڈ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ عباس یعقوبی کے خلاف دائر تمام مقدمات اور عائد الزامات خارج کردیئے ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق یعقوبی کے خلاف کیے گئے تمام قانونی اقدامات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یہ عدالتی فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں عباس یعقوبی کی گرفتاری اور ان کے خلاف عائد الزامات کے معاملے پر مختلف حلقوں میں بحث اور ردعمل سامنے آیا تھا۔
عراقی عدالت کے فیصلے کے بعد اس مقدمے کا قانونی طور پر خاتمہ ہوگیا ہے اور حشد الشعبی کے ’’حزام بغداد‘‘ آپریشن کمانڈ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ کے خلاف عائد تمام الزامات ختم کردیئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ