18 اگست 2026 - 16:30
اقوام متحدہ: 2025 میں غزہ میں 186 امدادی کارکن شہید ہوئے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 350 امدادی اور انسانی خدمات کے کارکن مارے گئے، جن میں 186 کا تعلق غزہ سے تھا۔ یہ تعداد دنیا کے تمام بحران زدہ علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطۂ انسانی امور (اوچا) نے بتایا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 350 امدادی اور انسانی خدمات کے کارکن مارے گئے، جن میں 186 افراد غزہ میں شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال امدادی کارکنوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے ایک نیا افسوس ناک ریکارڈ قائم ہوا، جبکہ 2025 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 907 امدادی کارکن شہید، زخمی یا اغوا ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے دیگر بحران زدہ علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہی۔ 2025 میں غزہ میں 186 امدادی اور انسانی خدمات کے کارکن شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انسانی امدادی ادارے غزہ میں انتہائی دشوار حالات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں شدید سکیورٹی اور رسد کے مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث متاثرہ فلسطینیوں تک امداد پہنچانے اور انسانی خدمات کی فراہمی کا عمل بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha