17 جولائی 2010 - 19:30

العراقیہ اتحاد کے ایک سینئر راہنما نے انکشاف کیا ہے کہ ایاد علاوی اور وزیراعظم نوری المالکی انتخابات کے نتائج اور حکومت کی تشکیل کے مراحل پر بات چیت کرنے کی غرض سے بہت جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العراقیہ فہرست کے سینئر رکن "اسامہ النجفی" نے کہا ہے کہ العراقیہ کے سربراہ ایاد العلاوی بہت جلد وزیر اعظم اور حکومت قانون کی فہرست کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات اور بات چیت کرکے انتخابات کے نتائج اور حکومت کی تشکیل کے مراحل کا جائزہ لیں گے۔
اس ملاقات کے وقت اور تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور النجفی نے بھی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات 43 روز قبل 62 فیصد ووٹروں کی شرکت سے منعقد ہوئے۔ انتخابات میں پڑے ووٹوں کی گنتی 70 فیصد تک نوری المالکی کے حق میں تھی مگر اچانک الیکشن کمیشن نے دستی گنتی کے خاتمے اور کمپیوٹر گنتی کے آغاز کا اعلان کیا اور کمپیوٹر گنتی شروع ہوتے ہی ایاد علاوی کا اتحاد سبقت لے گیا اور آخر کار انتخابات کے متنازعہ نتائج سامنے آئے جن مین ایاد علاوی کو نوری المالکی پر دو نشستوں کی برتری حاصل ہوئی.
اگر فریقین اپنے فیصلے پر استوار رہیں تو انتخابات میں اہم ترین رقیب اتحادوں کے سربراہوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
.......

/110