10 اگست 2026 - 09:33
مآخذ: ابنا
غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ گیا، یورپی انسانی حقوق کی تنظیم کا انتباہ

یورو-میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں اور حملوں کے باعث غزہ کا امدادی و رسدی نظام مکمل تباہی کے قریب پہنچ گیا ہے، جس سے علاقے میں قحط کا خطرہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یورو-میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پابندیوں اور حملوں کے باعث غزہ کا امدادی و رسدی نظام مکمل تباہی کے قریب پہنچ گیا ہے، جس سے علاقے میں قحط کا خطرہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔

تنظیم کے مطابق غزہ میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔ غزہ کی نجی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ ناہد شحیبر نے بتایا کہ جنگ سے قبل علاقے میں تقریباً 1,200 ٹرک موجود تھے، تاہم اب یہ تعداد کم ہو کر تقریباً 400 رہ گئی ہے۔

ان کے مطابق تقریباً 100 ٹرک اسپیئر پارٹس، ٹائروں، انجن آئل اور بیٹریوں کی قلت کے باعث ناکارہ ہوچکے ہیں، جبکہ صرف 300 ٹرک فعال حالت میں ہیں۔

یورو-میڈ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 150 سے زائد ٹرک متاثر یا تباہ ہوئے، جبکہ تقریباً 150 کارگو دفاتر اور گوداموں کی تباہی نے غزہ کے امدادی نظام کو مزید کمزور کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کولڈ اسٹوریج اور سامان رکھنے کی سہولیات کی کمی کے باعث امدادی سامان کی تقسیم میں 24 سے 72 گھنٹے تک کی تاخیر ہورہی ہے۔

یورو-میڈ نے خبردار کیا کہ خوراک، ادویات اور دیگر جلد خراب ہونے والی اشیا شہریوں تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہوسکتی ہیں، جس سے غزہ میں انسانی بحران اور قحط کا خطرہ مزید بڑھ رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha