20 ستمبر 2026 - 16:25
ایران کی امریکا اور خطے کے ممالک کو وارننگ، غلطی کی تو دردناک حملوں کا سامنا ہوگا

ایران کے مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیا نے امریکا اور خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی صورت میں سخت اور مؤثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،قرارگاہ خاتم الانبیا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو خطے میں موجود اس کے تمام فوجی مراکز اور مفادات کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

بیان میں کہاگیا کہ امریکا بعض علاقائی ممالک کی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف دوبارہ کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ ایرانی قرارگاہ نے واشنگٹن کو خبردار کیا کہ کسی بھی غلط اندازے کی صورت میں امریکی اہداف کو ’’بغیر کسی پابندی یا مصلحت‘‘ کے نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمانڈ نے خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا کہ اگر وہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے تو انہیں بھی اس تنازع میں شریک سمجھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسی صورتحال میں علاقائی ممالک کو ایرانی مسلح افواج سے تحمل یا نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha