8 اگست 2026 - 15:24
مآخذ: ابنا
۱۱ امریکی سینیٹرز کا ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

امریکہ کے 11 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف ایسی تمام فوجی کارروائیوں اور کسی بھی مسلح تصادم سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے جس کی کانگریس نے منظوری نہ دی ہو۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کے 11 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف ایسی تمام فوجی کارروائیوں اور کسی بھی مسلح تصادم سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے جس کی کانگریس نے منظوری نہ دی ہو۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کا جاری رہنا جنگ کے اعلان اور فوجی اقدامات کی نگرانی سے متعلق کانگریس کے آئینی و قانونی اختیارات سے متصادم ہے۔

سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی مزید فوجی کارروائی کے لیے امریکی حکومت کانگریس سے باضابطہ اجازت حاصل کرے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے صدارتی اختیارات پر وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے بعض ارکان کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha