16 جون 2010 - 19:30

شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائلوں کےبارےمیں صہیونی ریاست کا پروپگینڈا علاقے پرحملہ کرنے کا بہانہ ہے۔

ولید المعلم نے کہا کہ صہیونی ریاست اس بہانے علاقے پردوبارہ حملہ کرناچاہتی ہے۔ شام کےوزیرخارجہ نے صہیونی ریاست کے الزامات مسترد کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ کو کسی طرح کا ہتھیار اسمگل نہيں کیا گيا ہے اور یہ صرف صہیونی ریاست کی بےبنیاد خبریں ہیں، ادھر حزب اللہ کے رکن پارلمنٹ نے کہا ہےکہ امریکی حکام اپنے دعووں کےسہارے صہیونی ریاست کو لبنان پرحملے کرنے کےلئے اکسارہےہیں۔ علی فیاض نے کہاکہ  امریکہ کے یہ الزامات کے حزب اللہ کےہاتھوں اسکڈ میزائيل لگ گئےہیں بےبنیاد ہیں اوروہ اس طرح صہیونی ریاست کو لبنان پرحملہ کرنے کےلئےاکسارہاہے۔ یادرہےصہیونی ریاست کے صدرنے الزام لگاہےکہ شام نے حزب اللہ کو اسکڈ میزائل دئےہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110