24 جولائی 2026 - 15:13
قالیباف کا امریکی قیادت پر طنز: ایران کو سزا دینا چاہتے تھے، خود ہی 100 ڈالر سے زائد تیل کی قیمتوں کا شکار ہوگئے

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر امریکی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں امریکہ خود ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کرنے کے باعث مشکلات سے دوچار ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "وہ ایران کو سزا دینا چاہتے تھے، لیکن خود ہی 100 ڈالر سے زائد قیمت والے تیل کا شکار ہوگئے۔ 10 میں سے 10 حکمتِ عملی!"

قالیباف نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر انٹرنیٹ پر مقبول میم (Meme) پر مبنی ہے، جسے عموماً ایسے مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی شخص دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں خود ہی نقصان اٹھا بیٹھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha