16 جون 2010 - 19:30

جند اللہ نامی کالعدم تنظیم سے وابستہ مسلح دہشت گردوں کو کراچی کی ایک عدالت نے ڈکیتی کے الزام سے بری کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی عبیداحمد خان نے 29 لاکھ کی بینک ڈکیتی کے الزام میں نامزد  جند اللہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان عطاء الرحمان قاسم طوری ودیگر کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق عبدالرحمن، قاسم طوری، شہزاد باجوہ شہزاد افتخار، راؤ خالد پر گلستان جوہر کے میں بینک الحبیب سے 29 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیمیں خصوصا طالبان عناصر مسلح ڈکیتیوں اور اغوا برائے تاوان کی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں اور اسی راستے سے اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔

/110