اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی دہشت گردانہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے علیرضا معینی کی میت کی نمازِ جنازہ ہفتہ کی صبح صوبہ فارس کے ضلع سپیدان کے شہر اردکان میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
اس موقع پر سپیدان کے عوام، ایرانی فضائیہ میں شہید کے رفقائے کار، سرکاری حکام، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے آخری وداع کیا۔
جنازے کی تقریب کے بعد شہید علیرضا معینی کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی گاؤں رودبال، جو ضلع سپیدان کے نواح میں واقع ہے، منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید علیرضا معینی 17 تیر 1405 ہجری شمسی کی سحر کے وقت بوشہر کے فضائی اڈے پر ہونے والے امریکی دہشت گردانہ فضائی حملے میں اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ