11 جولائی 2026 - 17:39
ایران کے صوبہ گلستان میں آق قلا پل 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بحال، آمدورفت دوبارہ شروع

ایران کے صوبہ گلستان کے شہر آق قلا میں دشمن کے حملے سے متاثر ہونے والا پل 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مرمت اور حفاظتی جانچ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے صوبہ گلستان کے گورنر علی اصغر طہماسبی نے اعلان کیا ہے کہ شہر آق قلا میں دشمن کے حملے سے متاثر ہونے والا پل 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دوبارہ بحال کر کے عوامی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد پل کی حفاظت، مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا تھا۔ تکنیکی معائنے اور حفاظتی جانچ مکمل ہونے کے بعد پل کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ بحالی کے تکمیلی کام بدستور جاری ہیں۔

علی اصغر طہماسبی نے بتایا کہ حملے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکم جاری ہوتے ہی ماہر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حفاظتی اقدامات، صفائی اور نقصانات کے جائزے کے بعد شبانہ روز محنت کرتے ہوئے مختصر ترین وقت میں پل کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا دیا۔

گورنر گلستان نے کہا کہ ایران کا صوبہ گلستان دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اور متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی دشمن کی تخریبی کارروائیوں کا عملی جواب ہے۔ ان کے بقول مرمتی کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پل مکمل طور پر بہتر معیار کے ساتھ بحال نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ راه و شہری ترقی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے تمام فنی اور انتظامی وسائل کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے عوامی خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح امریکہ کی جانب سے داغے گئے ایک کروز میزائل نے ایران کے صوبہ گلستان کے شہر آق قلا میں واقع آق تکہ خان پل کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha