صدر جناب احمدی نژاد نے جواپنی کابینہ کے ساتھ صوبہ مغربی آذربائجان کے دورےپرہیں ایک بارپھر امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عالمی سامراج اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان نہيں پہنچاسکتا لیکن اس کی ہرزہ سرائي کا ٹھوس جواب دینا ضروری ہے تاکہ ان کے ذھن میں شیطنت کرنے کا خیال ختم ہوجائے۔ انہوں نے امریکہ اور دیگر ملکوں کی سامراجی ماہیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ممالک دوسرے ملکوں پرتسلط جمانے ان کا استحصال کرنے نیز ان پرغلبہ پانے کے ہی مفہم میں تعلقات کی بات کرتےہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس نظرئے کا سخت مخالف ہے کیونکہ انسانوں اور قوموں کے تعلقات مہربانی محبت دوستی اور صداقت پراستوار ہونے چاہئيں۔
........
/110