16 جون 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مشرق وسطی پرتسلط جمانے کی غرض سے صہیونی ریاست کو وجود بخشاگيا۔

 صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نےآج صوبہ آذربائجان کےشہر ارومیہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو صہیونی ریاست کی حمایت ختم کردینی چاہیے اور اگر امریکہ نے ایساکیا تواسی کا فائدہ ہوگا ورنہ اسے جان لینا چاہیے کہ آج صہیونی ریاست بے انصافی ، قتل و غارت ، اخلاقی برائیوں اور جارحیت کا مجسم نمونہ بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس غاصب ریاست کے قریب ہوتا ہے اور دوستی کرتا ہے وہ قوموں ، عدل وانصاف اور پاکيزگي اور صداقت سے دوری اختیار کر لیتا ہے۔ صدر جناب ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ گذشتہ ساٹھ برسوں میں علاقے میں سات جنگيں ہوچکی ہیں اور ان میں سے پانچ جنگيں صہیونی ریاست نے چھیڑی تھیں جن میں تین سے جنگيں ہمسایہ ملکوں کےخلاف تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی جنگ لبنانی عوام اورپانچويں جنگ غزہ کے عوام خلاف تھی۔صدر جناب احمدی نژاد نے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ بیانات کی بناپر ان کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اوباما نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا اور اب یہ دعوی کر رہے ہیں کہ وہ ان ملکوں کے خلاف جو امریکہ کی پیروی نہیں کرتے، ایٹمی اور کیمیائي ہتھیار استعمال کرسکتےہیں۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اوباما کایہ بیان پریشر گروپس کے دباو کی وجہ سے سامنے آیا ہےاور امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110