30 جون 2026 - 18:23
"ایرانی حملوں سے حیفا ریفائنری کو وسیع نقصان، مکمل بحالی 2028 تک جاری رہنے کا انکشاف"

اسرائیلی وزارت داخلہ کی ایک سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں حیفا بے ریفائنری کو ہونے والا نقصان ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے اور اس کی مکمل بحالی کا عمل کم از کم 2028 تک جاری رہے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی وزارت داخلہ کی جاری کردہ سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گیس ٹربائنز کے علاوہ بوائلرز، بجلی کے کمروں اور ریفائنری کے معاون نظاموں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جن کا پہلے باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ حملوں میں نشانہ بننے والا تیل ذخیرہ کرنے والا ایک ٹینک مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے اور اس کی مرمت ممکن نہیں رہی، جس کے باعث 12 ہزار 700 مکعب میٹر گنجائش کا نیا ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اس نقصان کے باعث ریفائنری کی ذخیرہ کرنے اور پٹرول کی پیداوار کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے، جس سے ایندھن کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حیفا کے صنعتی کمپلیکس "بازان" کی بحالی کے لیے درکار تعمیراتی کام ابتدائی اندازوں سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے، جو اس اسٹریٹجک تنصیب کو پہنچنے والے نقصان کی حقیقی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha