16 جون 2010 - 19:30

پاکستان کی طلبہ تنظیم امامیہٴ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری نے کہا ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا

 انہوں نے کہا کہ ہمیشہ خون شہداء نے مردہ قوموں میں زندگی کی روح پھونکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سانحہ عاشورہ واربعین کو دو ماہ گزر چکے ہیں مگر ابھی تک حکومت قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔ یہ بات انہوں نےکراچی میں منعقدہ  جلسہ بیاد شہداء کے موقع پر کہی ۔

 اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کراچی بھر سے عزاداروں نے شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت شہداء کی لواحقین نے کی ۔ادہر ایک اطلاع کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے وفد نے جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے امیر محمد حسین محنتی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کی۔ طرفین نے کراچی کی موجودہ صورتحال اور آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

.......

/152