اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل چکوال کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء میں ایک خود کش بم دھماکے میں ۴۰ افراد شہید ہوگۓ تھے اور ۱۵۷ زخمی تھے۔
اس سانحہ کی تلخ یادوں میں سے ایک وہ تحریر ہے کہ جو ہسپتال کی دیوار پر چسپاں تھی جس پر لکھ تھا کہ:
’لواحقین اپنی لاشیں وصول کرنے کے بعد چیک کر لیں اگر ان کے اعضاء پورے نہ ہوں تو ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے
اس تحریر سے اور تماز جنازہ میں بیشتر تابوتوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ کس قدر ہولناک دھماکہ تھا .
آج ۵ اپریل کو شہدا چکوال کی پہلی برسی منائی جا رہی ہےشہداء کی برسی کا پروگرام صبح ۱۰ بجے سے شروع ہو کر رات ۱۰ بجے تک جاری رہے گا۔
شہداء کی برسی سے گلفام حسین ہاشمی،مولانا ثقلین گھلو،ملک مختار حسین کھوکر اوردیگر
خطاب کریں گےجبکہ معروف نوحہ خوان ذیشان حیدر اور قربان جعفری نوحہ خوانی کریں گے اس کے علاوہ دعاۓ کمیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
امام بارگاہ میں خودکش دھماکا،40 شہید 157 زخمی/بمع تبصرہ
.......
/152