28 جون 2026 - 09:27
امریکی جارحیت کا جواب، امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران کے فیصلہ کن میزائل - ڈرون حملے + سپاہ نیوی کا بیان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران نے امریکی جارحیت کے جواب میں، خطے میں موجود امریکی اڈوں پر فیصلہ کن میزائل - ڈرون حملے کئے ہیں؛ اگلی جوابی کاروائیاں شدید تر اور وسیع تر ہونگی؛ "خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔/ سپاہ نیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے: " سیریک کے علاقے پر اندھادھند امریکی فائرنگ، آبنائے ہرمز پر ہماری مکمل نگرانی اور کنٹرول کا مسئلہ حل نہیں کرتی۔ تاہم ہماری فائرنگ بحری جہازوں کو جہازرانی کے روشن راستے کی پابندی کی ضرورت کی یاد دہانی کراتی ہے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران نے امریکی جارحیت کے جواب میں، خطے میں موجود امریکی اڈوں پر فیصلہ کن میزائل - ڈرون حملے کئے ہیں؛ اگلی جوابی کاروائیاں شدید تر اور وسیع تر ہونگی؛ "خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان:

بسم الله قاصم الجبارین

"فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ ۙ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُون"

"تو کفر کے سرغنوں سے لڑو، ان کی قسموں [اور ان کے عہد و پیمان] کا کوئی اعتبار نہیں، تاکہ وہ باز آئیں۔"

اسلامی ایران کے پیارے اور باوقار عوام!

سپاہ کی بحری اور ایرواسپیس فورسز میں آپ کے غیرتمند بیٹوں نے آج بروز اتوار بمورخہ 28 جون (2026ع‍)، علی الصبح دو اور تین بجے کے درمیان، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کویت کے علی السالم اڈے اور بحرین کی سلمان بندرگاہ میں واقع پانچویں بحری بیڑے کے اڈے میں طفل کُش امریکی فوج کے آٹھ اہم فوجی بنیادی ڈھانچوں ے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا اور امریکہ کی حالیہ جارحیتوں کا فیصلہ کن جواب دیا۔

جارح دشمن، - جو فطرتاً عہد شکن اور پیمان شکن ہے، - نے آج صبح سویرے، خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی کاروائی کے بہانے، اسلامی جمہوریہ کے پانچ ساحلی مقامات پر حملہ کیا تھا۔

اسلام آباد مفاہمت نامے کی بنیاد پر، آبنائے ہرمز میں جہازرانی آمدورفت کی نگرانی کے انتظامات اسلامی جمہوریہ کے پاس ہیں، چنانچہ بعدازیں، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا، اور دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت، ـ خواہ کسی بھی بہانے سے کیوں نہ ہو یہاں تک کہ ـ کل رات کی طرح ـ اس کی جارحیت کا نشانہ بہت کم اہمیت کے ٹھکانے ہی کیوں نہ ہوں ـ کا جواب انتہائی تباہ کن اور منہ توڑ حملوں سے دیا جائے گا۔

دشمن جان لے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد مفاہمت نامے کی پہلی شق سے متصادم ہے، اور اس کے نتیجے پورا عمل روک دیئے جانے کی صورت میں برآمد ہوگا۔"

"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"

"اور نہیں ہے مدد و نصرت مگر اللہ کی طرف سے جو بڑا زبردست ہے، بہت حکمت والا۔"

خطے میں امریکی اڈوں کو جہنم کے تجربہ سے گذرنا پڑے گا، سپاہ نیوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ نیوی) نے اعلان کیا: سیریک کے علاقے پر اندھادھند امریکی فائرنگ، آبنائے ہرمز پر ہماری مکمل نگرانی اور کنٹرول کا مسئلہ حل نہیں کرتی۔ تاہم ہماری فائرنگ بحری جہازوں کو جہازرانی کے روشن راستے کی پابندی کی ضرورت کی یاد دہانی کراتی ہے۔ 

اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے: خطے میں امریکی اڈوں کا کھاتہ الگ ہے۔ وہ ان دنوں کے دوران جہنم کے تجربے سے گذریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha