اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور صہیونی پالیسیوں کے خلاف ان کا مؤقف کسی ذاتی یا سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ترکیہ کی بقا اور قومی سلامتی کے لیے ہے۔
ترکیہ کے شمال مغربی شہر ساکاریا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی عناصر نہ صرف انہیں بلکہ پورے ترکیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اردوغان کے مطابق صہیونی نظریہ قبضہ، جارحیت اور نسل کشی پر مبنی ہے اور یہ صرف کسی فرد یا جماعت تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف مؤقف اپنانا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ملک اور قوم کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ