16 جون 2010 - 19:30

اسلامی جہموریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کینیڈین وزیر اعظم کے ایران مخالف بیانات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر پر امن قرار دیا ہے ۔

 رامین مہمان پرست نے کینیڈا میں بلاۓ جانے والے جی ایٹ کے اجلاس میں کینیڈین وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ایران مخالف بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بات ایک ایسی دھمکی ہے جس کا گزشتہ تیس برسوں میں بے اثر ہونا ثابت ہوچکا ہے۔ رامین مہمان پرست نے مزید کہا ہے کہ ہم نے مختلف ممالک سے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ ملکوں کے مسلمہ حقوق خصوصا این پی ٹی معاہدے کے تحت ملکوں کو حاصل حقوق سے ان ملکوں کو محروم کرنے کے لۓ پابندیوں اور دباؤ جیسے حربوں کو استعمال کرنے کے بجاۓ ان کو آزاد ملکوں کے حقوق کے حصول اور پرامن ایٹمی توانائي سے استفادے کی جانب قدم اٹھانا چاہئے۔

.........

/110