13 جون 2026 - 16:14
محمد باقر قالیباف: شہدائے جنگِ 12 روزہ کے نقشِ قدم پر ایران کی سربلندی کے لیے جان کی بازی لگا دیں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگِ 12 روزہ کے آغاز کی برسی پر کہا ہے کہ ایران کے بہادر شہداء کی قربانیوں سے سبق لیتے ہوئے قوم کی عزت، سربلندی اور حتمی کامیابی کے لیے آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگِ 12 روزہ کے آغاز کی پہلی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جارحیت کو ایک سال گزر چکا ہے، لیکن اس جنگ کی تلخ یادیں آج بھی ایرانی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

قالیباف نے لکھا کہ ایک سال قبل صہیونی رژیم اور امریکہ نے ایران پر مجرمانہ حملوں کا آغاز کیا، جن میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا اور دشمن نے ظلم و بربریت کی ہر حد پار کر دی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں زور دیتے ہوئے کہا: "جنگِ 12 روزہ کے مظلوم اور بہادر شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہم ایران عزیز کی سربلندی اور حتمی کامیابی کے لیے اپنی جان کی آخری حد تک ثابت قدم رہیں گے۔"

واضح رہے کہ جنگِ 12 روزہ 23 خرداد 1404 کو اسرائیلی حملوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور 3 تیر 1404 کو اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے بھرپور جوابی کارروائیاں کیں، جس کے بعد دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha