8 جون 2026 - 17:06
پزشکیان: نہ میدان چھوڑا ہے، نہ مذاکرات کی میز سے پیچھے ہٹے ہیں

"ان شاء اللہ قومی اتحاد، یکجہتی اور دانشمندی کے ذریعے ایران اس آزمائش سے بھی سربلند ہو کر گزرے گا۔"

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران قومی سلامتی اور عوام کے سکون کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے اور ملکی حقوق کے دفاع میں کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

صدر پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

"ہماری اولین ترجیح قومی سلامتی اور عوام کا اطمینان ہے۔ ہم پوری قوت کے ساتھ قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے اور کسی بھی دھمکی کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔"

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور دفاع، قومی طاقت کے دو اہم ستون ہیں اور ایران نے نہ میدانِ عمل کو چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کی میز سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا:

"ان شاء اللہ قومی اتحاد، یکجہتی اور دانشمندی کے ذریعے ایران اس آزمائش سے بھی سربلند ہو کر گزرے گا۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha