7 جون 2026 - 16:49
مقبوضہ فلسطین میں فدائی کارروائی؛ ایک صہیونی ہلاک، 6 زخمی

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہ کارروائی غزہ، مغربی کنارے اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے جرائم کا فطری اور جائز جواب ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں اتوار کے روز ہونے والی فدائی کارروائی میں ایک صہیونی ہلاک جبکہ کم از کم 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ صہیونی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے واقعات کوخاف یائیر، تسور یتسحاق، تسور ناتان اور سلعیت کے علاقوں میں پیش آئے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق حملہ آوروں نے ایک گاڑی سے کوخاف یائیر کے پٹرول پمپ اور تسور یتسحاق کے علاقے میں فائرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک صہیونی ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ صہیونی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ پر فائرنگ میں ملوث افراد میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد مسلح افراد کی ممکنہ دراندازی کے خدشے کے پیش نظر تسور یتسحاق کے علاقے میں خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کا محرک نسلی نوعیت کا تھا اور کارروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی اسرائیلی رجسٹریشن نمبر کی حامل تھی۔

تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں، جن میں حماس، فلسطینی مزاحمتی کمیٹیاں اور تحریک مجاہدین فلسطین شامل ہیں، نے اس کارروائی کو 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مجاہدین کی جرات مندانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہ کارروائی غزہ، مغربی کنارے اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے جرائم کا فطری اور جائز جواب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha