16 جون 2010 - 19:30

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 47 سعودی باشندے جبکہ 51 غیر ملکی ہیں جو تین آزاد گروہوں میں تیل کی تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وزارتداخلہ کے مطابق شدت پسند تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 47 سعودی باشندے جبکہ 51 غیر ملکی ہیں جو تین آزاد گروہوں میں تیل کی تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان منصور الترکی نے کہا کہ گروہ کے یمن میں موجود القاعدہ سے منسلک گروہوں سے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، کیمرے، کمپیوٹرز اور دوسری دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ہونے والے غیر ملکی دہشت گردوں کا تعلق یمن، ایریٹیریا، صومالیہ اور بنگلہ دیش سے ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب القاعدہ کا اصلی مرکز ہے جہاں سے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو وسیع پیمانے پر مالی  بھی ملتی ہے۔

........

/152