بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صارفین نے ایکس پر تصاویر بنا کر شائع کر دیں اور عالمی سطح پر امریکی سرکاری-ریاستی معاشی دہشت گردی کے انچارج امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ (Scott Besant) کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران کے ساتھ جنگ دراصل اسرائیل کی خاطر لڑی جا رہی ہے اور امریکی نوجوان ایسی جنگ میں مرنے کو تیار نہیں ہیں۔
کچھ صارفین نے ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ (Barron Trump) کی تصاویر شائع کرتے ہوئے ایک اہم سوال اٹھایا؛ وہ یہ کہ ٹرمپ اور اس کی کابینہ کے وہ ارکان جو مسلسل جنگ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، اپنے بچوں کو میدان جنگ میں کیوں نہیں بھیجتے؛ یہ معاملہ صرف متوسط اور غریب امریکی خاندانوں کے بچوں کی جانوں کے لئے خطرہ بنتا رہے؟
ذیل میں متعدد صارفین کے پیغامات اور تصویری-تحریریں پیش ہیں:
• "ارے بیسینٹ، وہ اسرائیل کے لئے مرنا نہیں چاہتے، اور وہ ایک جارح اور طفل خوار جنسی مجرم و پیڈوفائل (ٹرمپ) کے لئے نہیں مرنا چاہتے۔"
• "میگا ووٹر: ضرور کوئی غلطی ہوئی ہوگی، میں نے ووٹ اس لئے دیا تھا کہ 'کوئی نئی جنگ نہ ہو' ووٹ دیا تھا۔
ٹرمپ: تو اس لعنتی ڈبے (تابوت) میں سو جا"
• "تو بیرن کب [جنگ کے لئے] نام لکھوائے گا؟"
"میں سمجھتا تھا کہ میگا (ٹرمپ کے سخت گیر حامی) یہ ہیں... زبردست محب وطن... اپنے باپ کی طرح۔"
• "کیا یہ رضاکار (بیرون ٹرمپ) بھی رجسٹریشن کرانا چاہتا ہے؟"
• بیرن کو بھی بھیجو، اپنا حصہ ادا کرو"اپنے حصے کا کردار ادا کرو"۔
• "کیا وہ (بیسینٹ) اپنے خاندان کے نوجوانوں کو بھی جنگ پر بھیجنے پر تیار ہے؟"
• "نوجوان لڑنا چاہتے ہیں؟ جب تک یہ نوجوان ان کے اردگرد والوں میں سے کوئی نہ ہو، تب ٹھیک ہے؟"
• "-میں اسرائیل کے لیے مرنا نہیں چاہتا
- یہ بکواس کس نے کی ہے؟"
• "ایک صہیونی یہودی: اپنا سامان باندھ لو بچو... اب وقت آگیا ہے اسرائیل کے لیے مرنے کا..."
• "کیا کسی بھی ریپبلکن کا کوئی بچہ فوج میں ہے؟ یا وہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو امیر طبقے کے لیے موت کے منہ میں بھیجتے ہیں؟"
• "تو اس کا اپنا بچہ بھی فوج میں نام لکھوائے"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ