29 مئی 2026 - 16:29
رکن لبنانی پارلیمنٹ: ہمارے سامنے صرف دو راستے ہیں؛ یا جنگ یا ہتھیار ڈالنا

حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ مزاحمت دشمن کو تھکانے اور اس کے قبضے کو ناکام بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی، چاہے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ میں "وفاداری برائے مزاحمت" بلاک کے رکن حسن فضل اللہ نے صہیونی رژیم کی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کی حکمتِ عملی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کوئی روایتی منظم فوج نہیں جو دفاعی لائنیں قائم کرکے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دشمن فوج کو بعض علاقوں میں داخل ہونے سے روک سکے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا اصل ہدف دشمن کے قبضے کو مستحکم ہونے سے روکنا اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے اسے تھکانا اور نقصان پہنچانا ہے۔ یہ کارروائیاں شہادت طلب جذبے اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ انجام دی جاتی ہیں۔

حسن فضل اللہ نے کہا کہ اگر دشمن جنوبی لبنان کے بعض دیہات میں داخل بھی ہوجائے تب بھی مزاحمت اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، جیسے ماضی میں بیروت پر قبضے کے بعد سن 2000 تک مزاحمت نے مسلسل جدوجہد جاری رکھی تھی یہاں تک کہ قابض افواج کو پسپا ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں لبنانی عوام جانی اور مالی لحاظ سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، تاہم یہ جنگ ان پر مسلط کی گئی ہے۔

یا جنگ یا ہتھیار ڈالنا؛ تیسرا کوئی راستہ نہیں

لبنانی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ ہم جنگ پسند لوگ نہیں بلکہ باعزت زندگی کے خواہاں ہیں، تاہم ذلت آمیز زندگی اور ہتھیار ڈالنے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج ہمارے ملک کے سامنے صرف دو راستے ہیں؛ یا ہتھیار ڈال دینا یا جنگ کا سامنا کرنا۔ لہٰذا چاہے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے، ہم اس دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور اپنے وجود کے دفاع کا حق استعمال کرتے رہیں گے۔

حسن فضل اللہ نے کہا کہ ایران لبنان کے خلاف جارحیت کے خاتمے پر اصرار کر رہا ہے اور ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس میں لبنان شامل نہ ہو۔ ان کے بقول اسی وجہ سے دشمن ایران اور امریکہ کے ممکنہ معاہدے سے پہلے اپنے حملے تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن بیروت میں لبنانی حکومت کے مؤقف اور مذاکرات جاری رکھنے پر اصرار سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نہ صرف اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو رہی ہے بلکہ دشمن کو سیاسی جواز بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی جارحیت اور خونریز جرائم کو جاری رکھ سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha