اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی طویل المدتی جنگ یا کشیدگی کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا اور اس سے پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ سفارتی اقدامات شروع کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ بیجنگ کے دوران پاکستان اور چین نے خلیج فارس اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مشترکہ پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے تمام فریقین کو مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ