25 مئی 2026 - 23:03
مآخذ: ابنا
نتن یاہو عالمی رائے عامہ میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ رہنما قرار

اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کو امریکا اور دنیا کے بڑے حصے میں انتہائی متنازع اور ناپسندیدہ رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ میجر جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کو امریکا اور دنیا کے بڑے حصے میں انتہائی متنازع اور ناپسندیدہ رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق بریک کا کہنا تھا کہ عالمی رائے عامہ میں یہ تصور مضبوط ہو رہا ہے کہ “اسرائیل ہی نتن یاہو ہے اور نتن یاہو ہی اسرائیل ہے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چند برسوں میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، حالانکہ واشنگٹن اب بھی اسرائیل کا سب سے بڑا اسٹریٹجک اور اقتصادی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔

بریک کے مطابق اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اسرائیل میں اندرونی سیاسی تبدیلی اور موجودہ قیادت کی تبدیلی ہے، تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جا سکیں اور عالمی سطح پر اسرائیل کی خراب ہوتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا جا سکے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha