اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پیر کی رات تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے زور دیکر کہا کہ جنگ بندی کے دوران دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بحال کرلیا گیا ہے لہذا دشمن جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا محاصرہ یا اسے شکست دینا ناممکن ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور اس آبنا کی صورتحال ہرگز ماضی کی جانب نہیں پلٹے گی۔
فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ مسلح افواج کو ایرانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اگر دشمنوں نے حماقت دوہرانے کی کوشش کی تو انہیں ایران کے جدید وسائل اور جنگی حربوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور میدان جنگ میں ان کے سامنے نئے محاذ کھول دیے جائيں گے۔
آپ کا تبصرہ