18 مئی 2026 - 17:29
صیہونی فوج نے غزہ کی طرف روانہ "الصمود" قافلے پر حملہ کر دیا

ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی بحریہ کے "الصمود" آزادی قافلے پر حملے کی خبر دی ہے جو ترکی سے غزہ پٹی کی طرف جا رہا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عالمی الصمود قافلے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بحری جہازوں کو صیہونی حکومت کی بحریہ نے نشانہ بنایا ہے جس سے کچھ کشتیوں سے رابطہ ختم ہو گيا ہے۔ اس سلسلے میں، صیہونی حکومت کے چینل ۱۲ نے اعلان کیا کہ بحریہ کی ۱۳ویں کمانڈو یونٹ نے الصمود قافلے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ صیہونی حکومت کی بحریہ نے قافلے میں موجود کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کشتیوں اور بوٹوں کے انجن بند کر دیں۔ اس قافلے میں موجود ایک کارکن نے بتایا کہ ۴ صہیونی بوٹوں نے ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الصمود کارواں کا مشن پرامن تھا اور یہ کارواں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے نکلا تھا لیکن انہیں سمندر میں غیرقانونی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ الصمود قافلے پر یہ حملہ قبرص کے ساحل کے قریب کیا گیا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اس سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے الصمود قافلے میں موجود کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha