اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہفتے کی صبح اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے 52ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایک سیاسی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے۔
بغداد پہنچنے کے فوراً بعد عراقچی نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور دونوں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 52واں اجلاس ہفتہ اور اتوار، کو بغداد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کا نعرہ ’’مکالمہ اور یکجہتی؛ پائیدار امن و ترقی کے دو بنیادی ستون‘‘ ہے۔
عراقچی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ