17 مئی 2010 - 19:30

سعودی عرب کی پولیس انتظامیہ نے ایک شخص جس نے " امام زمانہ " ہونے کا جھوٹا دعوی کیا تھا گرفتار کرلیا ہے۔

اہل البیت )ع( نیوز ایجنسی۔ابنا۔کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جبل کی ایک مسجد میں ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ وہ مھدی موعود ہے اور سب سے اس بات کی تصدیق اور بیعت کا تقاضا کیا۔

 

اس شخص کی عمر ۳۴ سال ہے اور اس شہر میں ایک ادارے میں محافظ ہے۔پولیس انتظامیہ نے اس شخص کو پکڑ کر مسٶ لین کے حٶالے کر دیا ہے۔شہر جبیل سعودی عرب کے صنعتی شہروں میں شمار ہوتا ہے۔