سپریم کونسل ـ صفحہ 10

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں بڑی تعداد میں پوری دنیا کی اہم شیعہ شخصیات اور دانشور شامل ہیں۔ سپریم کونسل کے اراکین میں بھی کئی بین الاقوامی شخصیات شامل ہیں جنہوں نے اپنے ملکوں سمیت دنیا کے گوشے گوشے میں رہنے والے پیروان اہل بیت (ع) کی حمایت میں اظہار خیال کیا ہے اور اس شمارے میں ان کے خیالات ثبت کئے گئے ہیں۔

لبنان کے «علامہ فضل اللہ»، افغانستان کے «آیت‏اللہ آصف محسنی»، پاکستان کے «علامہ ساجدعلی نقوی»، ایران کے «ڈاکٹر مہدی ہادوی» اور حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل «سید حسن نصراللہ» ان ہی شخصیات میں شامل ہیں۔

 

اس مقدس پرچم کی داستان ـ ص 26 تا 29

اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری نشان (شعار یا Logo) نیز اس ملک کا پرچم، اعلی‏ترین مفاہیم کا حامل ہے۔ مثلاً اس کی سرکاری علامت کلمۂ توحید «لا الہ الا اللہ» سے تشکیل پائی ہے جو ضمنی طور پر "ترازو" اور "شمشیر" کا مفہوم بھی واضح کرتا ہے اور اسلام اور اسلامی حکومت میں عدل اور طاقت کی علامت ہے۔ اس شمارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم اور اس کے نشان کے مصور و نمونہ ساز کے ساتھ ہونے والا انٹرویو شامل کیا گیا ہے۔

 

امام خمینی (رح) سے تجدید بیعت ـ ص 19

انقلاب اسلامی کی کامیابی کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے عہدیداران و کارکنان نے حضرت امام خمینی (رح) کے مرقد مطہر پر حاضری دے کر آپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس صفحے پر اس تجدید بیعت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

 

دختران آفتاب فیسٹیول ـ ص 38

تیسرا "دختران آفتاب" فیسٹیول نوجوان خواتین اور جامعات کی طالبات کے درمیان حجاب و عفت کے فروغ کی غرض سے اپریل 2010 میں منعقد ہورہا ہے۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ـ جو اس فیسٹیول کے سربراہ بھی ہیں ـ نے کہا ہے کہ: "اس فیسٹیول میں حصہ لینے والی تنظیموں اور اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں کو عفاف و حجاب کو عمومی ثقافت میں تبدیل کرنے کی غرض سے اپنی تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔ اسی طرح اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ یہ فیسٹیول دیگر ممالک میں بھی منعقد ہو"۔

 

شیعیان ترکی کا اہم منصوبہ ـ ص 40

ترکی میں پیروان اہل بیت (ع) کے لگ بھگ ایک کروڑ آبادی پیروان اہل بیت (ع) پر مشتمل ہے جو اس ملک کے مختلف علاقوں منجملہ "انقرہ"، "استنبول" اور "ایغدیر" ـ جیسے شہروں میں رہائش پذیر ہیں۔

عالمی اہل بیت (ع) کے بین الاقوامی امور کے معاون «جناب سالار» نے ترکی کا دورہ کرکے شیعیان استنبول سے ملاقات کی اور ان کی زیر تعمیر مسجد و ثقافتی و تعلیمی مرکز "زینبیہ" کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اس شہر کے اہل تشیع کی مسجد و ثقافتی مرکز کے عظیم منصوبے کے بارے میں کہا: "میں اس سلسلے میں تمام مؤثر افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ یہ منصوبہ مکتب تشیع کے لئے باعث فخر ہے اور یقیناً اس مرکز میں تربیت پانے والے نوجوان یقیناً مکتب اہل بیت (ع) کی خدمت کریں گے"۔

 

عالمی اہل بیت اسمبلی (ع) کی طرف سے کئی کتابوں کی اشاعت ـ ص 42

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکارون کی فکری اور علمی پشت پناہی کے سلسلے میں مختلف زبانوں میں درج ذیل جدید کتابیں شائع کی ہیں: عربی زبان میں «الدين و الاسلام»، «منظومۃ حقوق العترة ‌النبويۃ بین التطبیق و النظریۃ» اور «شيعۃاہل‌بيت(ع)»، اردو اور انگریزی زبانوں میں «تشیع اور تسنن کی حدود میں سیاسی تفکر کا پس منظر»، انگریزی زبان میں «پیغمبر (ص) کی حیات طیبہ»، جرمن زبان میں «دين اسلام ہی کیوں؟» اور «احکام فقہی» اور ہسپانوی زبان میں  «مہدوی حکومت کا تناظر»۔