15 اپریل 2026 - 15:46
مآخذ: ابنا
ٹرمپ کے بیانات نے اس کی ذہنی صحت  کے بارے میں جاری بحث کو دوبارہ شدت دے دی

نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے غیر متوقع بیانات اور غیر معمولی رویوں نے اس کی ذہنی صحت کے بارے میں جاری بحث کو دوبارہ شدت دے دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ  میں حالیہ دنوں میں  امریکی صدر کے غیر متوقع بیانات اور غیر معمولی رویوں نے اس کی ذہنی صحت کے بارے میں جاری بحث کو دوبارہ شدت دے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے اس کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھتے رہے ہیں، مگر اب یہ خدشات زیادہ نمایاں ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض مواقع پر اس کے بیانات بے ربط، سخت اور اشتعال انگیز رہے ہیں، جن میں دیگر ممالک کے خلاف شدید دھمکیاں اور عالمی شخصیات پر تنقید شامل ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات ایک غیر متوازن قیادت کی نشاندہی کرتے ہیں، 

اگرچہ حکومتی حلقوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ذہین اور حکمتِ عملی سے کام لینے والا رہنما قرار دیا ہے، لیکن ناقدین، بشمول سابق سرکاری اہلکاروں، فوجی افسران اور میڈیا شخصیات نے ان کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کچھ افراد نے تو یہاں تک مطالبہ کیا ہے کہ اسے عہدے سے ہٹانے کے لیے آئینی اقدامات پر غور کیا جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تنقید صرف مخالف سیاسی جماعت تک محدود نہیں رہی، بلکہ ان کے سابق حامیوں اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی ہے۔ بعض نے ان کے بیانات کو “خطرناک” اور “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا ہے۔

ادھر عوامی رائے کے جائزوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں شہری اس کی ذہنی صلاحیتوں کے بارے میں شکوک رکھتے ہیں، خاص طور پر بڑھتی عمر کے تناظر میں۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha