اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رہورٹ کے مطابق ، سابق امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلینکن نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تناؤ اور جنگ میں امریکہ کو کچھ کامیابیاں ضرور ملیں، لیکن اسٹریٹجک سطح پر ہم ہار گئے ہیں۔ آخر میں ہمارے ہاتھ کیا آیا؟
بلینکن کے مطابق، ہم ایران میں آج بھی ایک ایسے نظام کا سامنا کر رہے ہیں جو برقرار ہے۔ وہ بھی ایک نسبتاً کم عمر آیت اللہ کے ساتھ۔۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی اعلی سطح کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ہے اور اسے وہ سینٹری فیوجز دوبارہ فعال کرنے کی صلاحیت حاصل ہے جنہیں پہلے چلایا جاتا رہا ہے۔
بلینکن نے کہا کہ ہم ایسے ایران کا سامنا کر رہے ہیں جو اگرچہ نقصان اٹھا چکا ہے، مگر ابھی بھی میزائل رکھتا ہے۔ تعداد کم ضرور ہوئی ہے، لیکن وہ اپنی پیداوار کی صلاحیت دوبارہ بحال کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایک بڑا اور اسٹریٹجک فائدہ بھی حاصل کر لیا ہے جوکہ آبنائے ہرمزہے جو پہلے اس کے کنٹرول میں نہیں تھا، لیکن اب اس کے پاس ہے۔
آپ کا تبصرہ