اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنانی قوم کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اس وقت ایک عظیم تاریخی فتح کے قریب ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی مجاہدین کی قربانیوں، شہداء کے خون اور لبنانی عوام کے صبر و استقامت کے نتیجے میں حاصل ہوگی۔
بیان میں لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس حساس مرحلے پر مزید صبر اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں اور حتمی جنگ بندی کے اعلان سے قبل جنوبی لبنان، وادی بقاع اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں واپس نہ جائیں۔
حزب اللہ نے خبردار کیا کہ دشمن اپنی شکست کو چھپانے کے لیے کسی بھی وقت فریب یا جھوٹی کارروائی کا سہارا لے سکتا ہے تاکہ ایسا تاثر دیا جا سکے کہ اس نے کوئی کامیابی حاصل کی ہے، حالانکہ وہ میدان میں ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ان شاء اللہ لبنانی عوام جلد ہی عزت، وقار اور کامیابی کے ساتھ اپنے گھروں اور علاقوں میں واپس لوٹیں گے۔
آپ کا تبصرہ