6 اپریل 2026 - 15:30
مآخذ: ابنا
آئرلینڈ میں ایران، لبنان اور فلسطین کے حق میں یکجہتی ریلی

آئرلینڈ کے شہرکراک میں ہزاروں افراد نے ایران، لبنان اور فلسطین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،آئرلینڈ کے شہرکراک میں ہزاروں افراد نے ایران، لبنان اور فلسطین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور خطے میں جاری جنگی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کی۔

شرکاء نے جنگ کے خاتمے، بمباری روکنے اور شہریوں کے قتلِ عام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت اور امریکہ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور خطے میں امن کے قیام پر زور دیا۔

ریلی میں شریک افراد ایران، لبنان اور فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور عالمی برادری سے اپیل کر رہے تھے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha