17 مئی 2010 - 19:30

امام جمعہ اور زاہدان کی با اثر شخصیت مولوی عبدالحمید اسمعیل زہی نے عبدالمالک ریگی کو ان پڑھ اور شرپسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگي کاسیستان بلوچستان کے اہلسنت عوام سے کوئي تعلق نہیں

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مکّی مسجد کے امام جمعہ اور زاہدان کی با اثر شخصیت مولوی عبدالحمید اسمعیل زہی نے عبدالمالک ریگی کو ان پڑھ اور شرپسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگي کی سرگرمیوں سے صوبے کا کوئی بھی شخص راضي نہیں تھا ۔

 انہوں نے کہاکہ عبدالمالک ریگي کا سیستان بلوچستان کے اہلسنت عوام سے کوئي تعلق نہیں ہے اور مجھے امید ہے کہ اس شخص کی گرفتاری سے صوبے بھی امن امان کی صورتحال بہتر ہوجائیگي ۔مولوی عبدالحمید ریگي نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ عبدالمالک ریگي نے زاہدان کے کسی اہلسنت مدرسے میں تعلیم حاصل کی تھی، انہوں نے کہا کہ عبدالمالک ریگي لڑکپن سے ہی پاکستان چلاگیا تھا اور ہمیں علم نہیں کہ اس نے وہاں کس مدرسے میں تعلیم حاصل کی۔

 مولوی عبدالحمید نے عبدالمالک ریگي کو ایک ان پڑھ اور شریعت اسلام سے نابلد شخص قرار دیا اور کہا کہ دینی مدارس تعلیمی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں اور عبدالمالک ریگي اور  اس جیسے دیگر افراد کا اہلسنت علما اور طلبہ سے کوئي تعلق نہیں ہے ۔

 152/