4 اپریل 2026 - 08:50
سابقہ حکومتیں ایران پر حملے کا انجام جانتی تھیں، سابق امریکی اہلکار

اوباما دور کے ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ سابقہ امریکی حکومتیں جانتی تھیں کہ ایران پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اوباما دور میں امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین روڈز نے نیویارک ٹائمز کے پوڈکاسٹ "جنگ کا بڑا جھوٹ" میں کہا: امریکی حکومتیں ہمیشہ ایران کے خلاف فوجی اقدام کے اخرجات اور ممکنہ نتائج سے خوفزدہ تھیں۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اوباما دور میں امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین روڈز نے نیویارک ٹائمز کے پوڈکاسٹ "جنگ کا بڑا جھوٹ (The Great Lie of War)" میں کہا: امریکی حکومتیں ہمیشہ ایران کے خلاف فوجی اقدام کے اخرجات اور ممکنہ نتائج سے خوفزدہ تھیں۔ 

روڈز نے کہا: ایران نے میزائلوں، معاون گروپوں اور نامنظم جنگ کی صلاحیتوں کا نیٹ ورک تیار کرکے اس انداز سے کام کیا ہے کہ اس پر کسی بھی حملے کا انتقام بہت سنگین ہو سکتا ہے، جیسے: امریکی اڈوں پر حملہ، توانائی کی برآمدات میں خلل پڑنا، اسرائیل اور حتی کہ امریکہ کے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ جھڑپیں، حتی کہ وسیع پیمانے پر جنگ۔

بین روڈز نے زور دے کر کہا: ایران نے جنگ کو اتنا مہنگا کر دیا ہے، کہ اس پر حملہ کسی بھی صدر کے لئے "قابل قدر" نہیں ہے۔

انھوں نے کہا: یہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے سابقہ صدور نے ایران پر کبھی بھی حملہ نہیں کیا۔

بین روڈز نے کئی مرتبہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو "ایران کا سخت اور طاقتور مرکزہ" قرار دیا اور کہا: ایرانی حکومت کی جڑیں دوسری حکومتوں سے کہیں زیادہ گہری، پیچیدہ اور مضبوط ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha