بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ویانا میں واقع بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے کہا:
- روس امریکہ اور اسرائیل سے بات چیت کر رہا ہے اور ایٹمی بجلی گھروں پر حملے روکنے کا خواہاں ہے۔
- ایران ممکنہ طور پر ـ رفتہ رفتہ ـ آئی اے ای کو اپنی تنصیبات تک رسائی کی اجازت دے دے گا، لیکن جنگ کے حالات میں، فی الحال یہ ممکن نہیں ہے۔"
- ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی صہیونی حملے بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر نیز آئی اے ای اے کے اساسنامے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
- ان اقدامات کو آئی اے ای اے سمیت بین الاقوامی اداروں نے بھی بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر نیز آئی اے ای اے کے اساسنامے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
- یہ اقدامات جوہری المیے کا باعث بن سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ