27 مارچ 2026 - 03:21
خطے میں امریکہ کے 17 فوجی اڈے تیاہ / امریکہ کاغذی شیر ہے، جنرل شکارچی + ویڈیو

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان نے کہا: خطے میں امریکیوں کے 17 فوجی اڈے تھے اور اب تک یہ تمام اڈے تباہ ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا سمجھ گئی کہ امریکی فوج کاغذ کا شیر ہے۔ امریکی فوجی پہلی بار اپنے اڈوں سے بھاگ کر ہوٹلوں میں پناہ گزین ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران کے قومی ٹیلی وژن کے نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: خطے میں امریکیوں کے 17 فوجی اڈے تھے اور یہ تمام 17 اڈے اب تباہ ہو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا: پوری دنیا سمجھ گئی کہ امریکی فوج کاغذ کا شیر ہے۔ امریکی فوجی پہلی بار اپنے اڈوں سے بھاگ کر ہوٹلوں میں پناہ گزین ہوئے۔

بریگیڈیئر جنرل کے مفصل انٹرویوں میں سے ایک کلپ یہاں پیش کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے:

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گذشتہ 50 برسوں سے مغربی ایشیا کے خطے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی؛ جس کا مقصد خطے کے عوام کا استحصال کرنا تھا؛ امن و سلامتی قائم کرنے کے نام پر، خطے کے ممالک کی سلامتی کے نام پر۔ ان ممالک کو دھوکہ دیا، انہیں اسلحہ لاکر بیچا، ان کی دولت اٹھا کر لے گئے؛ ان ممالک کے اپنے سرمائے سے ان میں اڈے قائم کئے، اور کہا کہ "ہم آپ کے لئے امن و سلامتی قائم کرنا چاہتے ہیں"۔

انھوں نے ان ممالک میں 14 بنیادی فوجی اڈے بنائے اور تین ذیلی اڈے بنائے، جنہیں ہم اصلی اڈوں کا نام نہیں دیتے۔ 17 اڈوں میں سے، اب تک 17 ہی اڈے تباہ ہو چکے ہیں۔

امریکہ حتی اپنے اڈوں اور اپنی فوج کا دفاع نہ کر سکے، تو وہ ان ممالک کا دفاع کیونکر کر سکتے ہیں؟

تو سوال یہ ہے کہ اس کا نام فتح ہے یا شکست؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha