بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اس لہر میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے فوجی مراکز کو معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 80ویں لہر میں بھاری اور مسلسل میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ:
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 80ویں لہر مبارک کوڈ نیم "یا شدیدَ القویٰ" کے ساتھ شہید ڈرائیور "محمد دال وند" اور تمام ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کے نام کی گئی اور حزب اللہ لبنان اور مقاومت اسلامی اور جنوبی لبنان کے مظلوم عوام کی پشت پناہی کے لئے انجام دی گئی۔
اس کاروائی میں 'صفد' شہر کے شمال میں، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حملوں اور دفاعی اقدامات کے ذمہ دار صہیونی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ ان حملوں کا آغاز تھا جن کے بارے میں سپاہ پاسداران نے طفل کُش صہیونی ریاست کو پیشگی خبردار کیا تھا اور وہ یہ اب ہم مقبوضہ فلسطین کے شمال میں، نیز غزہ کے آس پاس تعینات فوجی نفری کے اجتماع کے مراکز اور بیرکوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے بھاری حملوں کا نشانہ بننا پڑے گا۔
نیز اس کاروائی میں مقبوضہ سرزمین کے قلب، تل ابیب، کریانہ شمونہ (قریات شمعونہ)، بنی براک کو نیز کویت، اردن اور بحرین میں علی السالم و عریفجان، الازق اور شیخ عیسیٰ کے امریکی اڈوں میں امریکی جنگی طیاروں کے ایندھن کے ذخائر اور پمپنگ کے مراکز، امریکی لڑاکا طیاروں کی تعینات کے مراکز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مراکز کو مائع اور ٹھوس ایندھن کے حامل ـ اور درست نشانے پر لگنے والے ـ میزائلوں اور تباہ کن ڈرون طیاروں سے نشانہ قرار دیا گیا۔
عراق کے کردستان کے شمال میں اربیل کے مقام پر بھی امریکی فوجی نفریوں، امریکہ کے اجرتی دہشت گردوں اور موساد کے ایجنٹوں کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔
﴿إنَّما أمْرُهُ إِذا أرادَ شَيْئًا أن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُون﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ