اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کے ایندھن اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پانی صاف کرنے کے مراکز سمیت مختلف اہم تنصیبات کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹڑمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے ڈھانچے کے خلاف ممکنہ کارروائی کی دھمکیوں کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایرانی سیاسی حلقوں میں اس سے قبل بھی سخت بیانات سامنے آ چکے ہیں۔ انہی میں شہیدعلی لاریجانی کا ایک بیان بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران کے بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا تو اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ