اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے شہر دیمونا میں مبینہ ایرانی میزائل حملے کے بعد جانی نقصان کے حوالے سے اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
بعض غیر سرکاری ذرائع اور مقامی سوشل میڈیا گروپس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جن کو اسرائیل ہمیشہ کی طرح چھپا رہا ہے۔
دوسری جانب ابتدائی سرکاری رپورٹس میں تقریباً 50 سے زاید افراد کے زخمی ہونے کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ امدادی سرگرمیوں میں ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
کچھ مقامی افراد کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جائے وقوعہ پر ہلاکتوں کے شواہد دیکھے، جبکہ مبینہ طور پر سیکیورٹی ادارے معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ